21 ستمبر 2025 - 13:20
مآخذ: ابنا
 حجت الاسلام والمسلمین الحاج آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی موجودگی میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہو ئی

ایک شاندار اور بابرکت تقریب میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور بڈگام کے امام جمعہ  محترم حجت الاسلام والمسلمین الحاج آغا سید حسن الموسوی الصفوی مدّظلّہ العالی نے اپنے دست مبارک سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو تعلمی اسناد تقسیم کی

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایک شاندار اور بابرکت تقریب میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور بڈگام کے امام جمعہ  محترم حجت الاسلام والمسلمین الحاج آغا سید حسن الموسوی الصفوی مدّظلّہ العالی نے اپنے دست مبارک سے حوزہ علمیہ باب العلم بڈٖگام سے  فارغ التحصیل طلباء  کو تعلیمی اسناد تقسیم کی  یہ تقریب علمی اور روحانی ماحول میں منعقد ہوئی جہاں علماء، مشائخ، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

صدر محترم نے فارغ التحصیل طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور علم کو اپنی زندگی کا روشنی بنائیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام فارغ التحصیلوں کو علم کی روشنی میں اپنی زندگی کو سنوارنے اور اپنے معاشرہ کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس موقع پر دیگر معزز علما اور اساتذہ نے بھی خطاب کیا اور طلباء کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ سندوں کی تقسیم کا یہ سلسلہ علمی میدان میں ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے جو طلباء کی محنت اور قابلیت کا اعتراف ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha